وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی حکومت نے فلور ملوں کو آٹا بیرون ملک برآمد کرنے کی مشروط اجازت دے دی ہے صرف درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔وزارت تجارت نے آٹا بیرون ملک بھیجنے کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد کرنے کی اجازت ہوگی اور صرف برآمدی مقاصد کے لیے درآمدی گندم سے تیار آٹا برآمد ہوسکے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت ایکسپورٹ سہولت اسکیم 2021 کے تحت دی اور ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کردی گئی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق ملک میں گندم کے تسلی بخش اور وافر ذخائر موجود ہیں جبکہ رواں سال گندم کا پیداواری ہدف32.1 ملین ٹن حاصل کرلیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گندم کی کاشت مقررہ ہدف سے 1.8 فیصد زائد ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں