وفاقی حکومت نے درآمدی گاڑیوں سے متعلق پالیسی تبدیل کردی

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی حکومت نے2ہزار کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دے دی حکومت نےاستعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سےمتعلق پالیسی میں ترمیم کردی ہے۔وزارت تجارت نے استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد سے امپورٹ پالیسی آرڈر میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، دو ہزار کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی۔ اس سے پہلے 500 کلو میٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت تھی۔
ذرائع کے مطابق متعدد درآمد کنندگان نے وزارت تجارت سے وقتا فوقتا رابطہ کرتے ہوئے نئی گاڑی کے اضافی مائلیج کو ایک بار معاف کرنے کی درخواست کی تھی۔ کیونکہ کسٹم پر 500 سو کلومیٹر سے زائد چلی ہوئی درآمدی گاڑی کی کنسائنمنٹ روک دی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں