وفاقی دارالحکومت میں کوروناپا بندیاں نافذ،ڈپٹی کمشنرکےاحکامات جاری

اسلام آباد(نیوزٹویو) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا پا بندیاں نافذ کر دی گئیں ہیں ملک بھر کی دیگر بڑے شہروں کی طرح کورونا وئراس کی چوتھی لہراورڈیلٹا ویرینٹ کے کیسز بڑھنے کے بعد وفاقی ضلعی انتطامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی ہدایت پر پابندیوں کا نیا  نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے

پابندیوں کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کیانو ٹیفکیشن کے تحت انڈور ڈائننگ مکمل بند، ‏آوٹ ڈور ڈائننگ کا وقت رات 10 بجے تک مقرر جبکہ مارکیٹوں کےاوقات کاررات 10کی بجائے8تک کردیئےگئے ہیں ہفتے میں دو دن چھٹی ہوگی ، ہفتہ اور اتوار تمام کمرشل سرگرمیوں پر مکمل پابندی اور تمام کاروبار بند رہے گا میڈیکل اسٹور،پٹرول پمپ،تندوراور بیکریاں پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی تمام مزارات ،سینما گھروں، جم  اور انڈور کھیلوں کی سرگرمیوں  پر مکمل پابندی ہو گی تمام سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد عملہ کے ساتھ کام کر سکتے ہیں آٹھ 8 اگست سے ان ڈور شادیوں پر مکمل پابندی ہو گی آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں400 افراد  ایس او پیز کے ساتھ شرکت کر سکیں گے ‏ثقافتی تہواراور اجتماعات پر مکمل پابندی عائدہو گی ملک بھر میں ماسک کا استعمال لازمی ہوگاپابندیوں کااطلاق پورے اسلام آباد میں ہو گاشہر بھر کی داخلہ اور خارجی ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی تعداد گنجائش سے پچاس فیصد کم رکھی جائے گی نوٹیفکیشن کا اطلاق 3 آگست سے 31اگست تک نافذالعمل ہو گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں