وفاقی دارالحکومت میں‌پتنگ بازی کے خلاف کارروائی ،متعدد افراد گرفتار،تھانےمنتقل

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں میں پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کی گئی اور متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے تھانہ آبپارہ پولیس ٹیم کے ہمراہ پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کی، پتنگ فروشی میں ملوث دس افراد کو گرفتار کرکے پتنگیں، دھاتی ڈوریں وغیرہ برآمد کر لیں، پتنگ بازی جیسے جان لیوا کھیل اور جرم کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے،
اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کیا،
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 نافذ ہے جس میں واضح طور پر پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف فوری کاروائی کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے،
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد کے شہریوں اور بچوں کے والدین سے درخواست کی کہ وہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے دور رکھیں، کیونکہ اس کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیائع کا اور برقی تنصیبات کے نقصان کا خدشہ ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں