وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ڈریس کوڈ نوٹیفکیشن جاری، جینز اور ٹائٹس پر پابندی عائد۔

 اسلام آباد (نیوزٹو یو)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اساتذہ کے لیے ڈریس کوڈ لاگو کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق خواتین اساتذہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مرد اساتذہ کے جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر پابندی ہو گی۔ اساتذہ کلاس میں ٹیچنگ گاؤن اور لیبارٹری میں لیب کوٹ پہننے کے بھی پابند ہوں گے۔  پردہ کرنے والی خواتین اساتذہ کو صاف ستھرا سکارف اور حجاب پہننے کی اجازت ہو گی۔ خواتین اساتذہ سینڈل اور سنیکر پہن سکیں گی۔ سلیپر پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔ مرد اساتذہ کو سردیوں میں گرم چادر پہنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اساتذہ کو سردیوں میں خوبصورت رنگ اورڈیزائن کے سویٹر،کوٹ اور جرسی پہننا ہوں گے۔مرد اساتذہ شلوار قمیض کے ساتھ ویسکوٹ پہنیں گے۔ محکمہ تعلیم  نے ایریا ایجوکیشن افسران کو ڈریس کوڈ پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں