وفاقی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،23گرفتار،2کلوہیروئن،7کلوچرس برآمد

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی پولیس کی منشیات و شراب بیچنے والوں کے خلاف بڑی مہم جاری ہے اس مہم کے حوالے سےگزشتہ 48 گھنٹوں میں 23منشیات اور شراب فروش دھرلئے گئےمنشیات فروشوں سے 7350گرام چرس، 2055گرام ہیروئن  جبکہ شراب فروشوں سے 53بوتلیں، 130 لیٹر شراب برآمد کر لی گئی ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر سید مصطفی نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت سے منشیات کے مکروہ دھندے کا خاتمہ کریں گے پولیس منشیات بیچنے اور خریدنے والے ملزمان تک پہنچ رہی ہےوالدین اس ناسور سے بچاو کے لئے اپنے بچوں پر نظر رکھیں شہری ایسے گھناونے کاروبار کے متعلق متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں