وفاقی کابینہ نے 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیوزٹویو)وفاقی کابینہ نے 24 نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سمری پرسرکولیشن کے ذریعے منظوری دی اور 24 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی ہے۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما بابراعوان کانام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے، بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں القادر ٹرسٹ کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیاگیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں