ٹوئٹر پرائیوسی فیچر کی آزمائش شروع، اب کریں اپنے فالورز کو ان فالو۔

اسلام آباد (نیوزٹو یو) ٹوئٹر نے اپنے صارفین کی آسانی کے لئے نئے پرائیوسی فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔ جس میں صارفین اپنے فولو کرنے والوں کو ان فولو کر سکیں گے۔رپورٹ کے مطابق اب صارفین اپنی کسی فولور سے تنگ ہیں تو وہ بڑے آرام سے اسے اپنے فولورز کی لسٹ سے ہٹا سکیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی اس شخص کو موصول نہیں ہوگا۔اس سے پہلے صارفین کے پاس ان فولو کا آپشن نہیں تھا بلکہ انہیں اس کے لیے اس مخصوص شخص کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔ٹوئٹر کا مذکورہ فیچر ابھی ویب ورژن پر صرف کچھ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔اس آپشن سے صارف آپ کی کسی بھی پوسٹ کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کے استعمال کے لیے صارفین کو اپنی پروفائل میں فولورز میں جانا ہوگا اور وہاں  تھری ڈاٹ آئیکن پر کلک کرنا ہوگا  اور وہاں فالوور کو ہٹانے  والے آپشن کا انتخاب کرنا ہوگا۔فیچر کے تحت ان فولو کرنے والوں کو نوٹیفیکشن نہیں بھیجا جائے گا جس سے اسے یہ پتہ چل سکے کہ وہ لسٹ سے نکالا جا چکا ہے لیکن اگر اسے یہ معلوم ہو جاتا ہے تو وہ دوبارہ فولو کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں