ٹوکیو شدید گرمی کی لپیٹ میں،ہیٹ ویوکا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

ٹوکیو(مانیٹرنگ ویب)جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اسی دوران شہر میں ہیٹ ویو کا 147 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ٹوکیو میں لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا،جو 147 سالوں میں جون کے مہینے میں گرم موسم کا بدترین سلسلہ تھا۔

لگاتار تین دن درجہ حرارت 35 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے بعد منگل کو ٹوکیو میں 36 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔ 1875کے بعد یہ جون میں گرمی کا بدترین سلسلہ ہے۔منگل کے روز ہیٹ ویو سے متاثرہ 13 شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کم از کم دو افراد ہیٹ اسٹروک سے ہلاک ہوئے۔اطلاعات کے مطابق ٹوکیو میں آئندہ دنوں کے اندر درجہ حرارت میں مزید اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں