پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ون ڈے میچ آج دوپہر ڈھائی بجے کھیلا جائے گا۔

راولپنڈی (نیوزٹویو )پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچز پر مشتمل سیریز کا  پہلا میچ آج  راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ میچ کا آغازدوپہر ڈھائی بجے ہوگا۔میچ سے پہلے دونوں ملکوں کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔ کورونا وائرس کی وبا کے باعث ایس او پیز کے تحت 25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ دونوں ٹیموں نے میچ سے قبل تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔18سال بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں ون ڈے میچ کھیلنے کے لیے تیار ہے۔ گرین شرٹس کی جانب سے آئندہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں3 لیگ اسپنر شاداب خان ،زاہد محمود اور عثمان قادر کو شامل کیا ہے۔جبکہ کیوی ٹیم کے لیے بری خبر یہ ہے کہ  ان کے وکٹ کیپر ٹام بلنڈل انجری کی وجہ سے ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔اگر ماضی پر روشنی ڈالی جائے تو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی خاص بات یہ ہے پاکستان ٹیم یہاں نیوزی لینڈ کے خلاف اب تک ناقابل شکست رہی ہے ۔تین ایک روزہ میچز میں فتح پاکستان ٹیم نے حاصل کی تھی۔نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم ان دنوں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہے، جبکہ پاکستان رینکنگ میں چھٹے نمبر پر موجود ہے  لیکن اگر پاکستان ٹیم نے 2003کی تاریخ دہراتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کیا تو پاکستان ٹیم ایک درجے ترقی کے ساتھ پانچویں اور کیوی ٹیم دوسرے نمبر پر چلی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں