پاکستان میں ہندو برادری کو سالانہ تہوار منانے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد(نیوز ڈسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ہندوبرادری کوسالانہ تہوار منانے کی اجازت دے دی، پاکستان ہندوکونسل نےاین سی اوسی سے تہوار منانے کی اجازت مانگی تھی۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا ، جس میں کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد ہندو برادری کو سالانہ تہوار منانے کی اجازت دے دی ، تہوارکا اجازت نامہ اسپیشل کیس کے طورجاری کیا گیا۔ہندوکیلنڈرکےمطابق سالانہ تہوار21جون تا24جون منایاجائےگا، ہندوبرادری سالانہ داداپربریہام تہوارویڑی جپ تھرپارکرمیں مناتی ہے۔ پاکستان ہندوکونسل نےاین سی اوسی سےتہوارمنانےکی اجازت مانگی تھی۔یاد رہے 28 مارچ کو وزیراعظم عمران خان سمیت سیاسی رہنماؤں نے ہندو برادری کو ہولی کے تہوار کی مبارک باد دی اور اسے رنگوں کا تہوار قرار دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں