پرچی سرکار کی کارکردگی صرف پریس ٹاک اور تقاریر کی حد تک ہے، ڈاکٹر شہباز گِل

اسلام آباد:( نیوز ڈیسک) ترجمان وزیراعظم معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرچی سرکار کی کارکردگی صرف پریس ٹاک اور تقاریر کی حد تک ہے۔ بلاول کسی دن سندھ کی کارکردگی پر بھی ایوان میں تقریر کریں۔ ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ کسی دن ایوان کو بتائیں کہ گزشتہ سال بھوک و افلاس سے تھر میں مرنے والے بچوں کی تعداد تقریباً 750 تھی، بلاول پچھلے 11 سال میں این یف سی کے تحت وفاق سے 5185 ارب روپے لیکر ہڑپنے کا بھی حساب دیں۔ سندھ پسماندہ ترین علاقوں میں سے ہے جہاں 53 فیصد ابادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے۔ این جی اوز کے سہارے چھوڑے گئے برباد تعلیمی نظام کی بدولت سندھ کے 52 فیصد بچے سکول سے باہر ہیں۔ 15 سال سے سندھ کی 200 سے زیادہ اسکیمیں نامکمل ہیں۔ پچھلے بجٹ میں ہسپتالوں کیلئے 1296 ملین روپے رکھے گئے 1 پائی خرچ نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا جن میں تعلیم کی 50، مقامی حکومتوں کی 30 اسکیمیں شامل ہیں۔ آبپاشی کے 28، پبلک انجینئرنگ کے 23 منصوبے آج تک مکمل نہ ہو سکے۔ بلاول ایوان کو بتائیں کہ ان اسکیموں کا سارا پیسہ عوام پر خرچ کرنے کے بجائے کہاں گیا؟ خواتین کی اسکیموں کے لیے فنڈز کے اجراء کے باوجود 90 فیصد اسکیموں پرکام ہی نہیں شروع ہوا۔ کراچی میں خواتین کے کمپلیکس کے 34 ملین رکھے 1 پائی خرچ نہیں کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں