پنجاب، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

لاہور(نیوزٹویو) سندھ اور  خیبر پختونخوا کے بعد پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب نےسیلاب متاثرین میں وبائی امراض کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق جنوبی پنجاب میں سب سے زیادہ وبائی امراض سامنے آئے ہیں۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جنوبی پنجاب کے  ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد سیلاب متاثرین مختلف بیماریوں کا شکار ہیں جن میں37 ہزار سے زائد سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 33 ہزار سے زائد سیلاب زدگان خارش اور جلدی امراض کا شکار ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے17ہزار سے زائد سیلاب متاثرین ڈائریا یا پیٹ کے مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں