پنجاب میں کورونا کیسیز کی صورتحال پیچیدہ ، تمام سرکاری اور نجی اسکول6 دن کے لیےبندکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پنجاب بھر میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیرتعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کی صورتحال کے باعث تمام سرکاری اور نجی اسکول6 دن کے لیےبند رہیں گے۔ سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے بیان میں وزیرتعلیم پنجاب مراد راس میں کہا کہ کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پنجاب بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کو 6 ستمبر سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید تلقین کرتے ہویے کہا کہ براہِ کرم گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں، اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں۔ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پھر 31 ویں نمبر پر پہنچ گیا۔اس صورتحال پر واضح رہے کہ سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں