پنجاب کے مخلتف شہروں میں زلزلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پنجاب کے مختلف شہر زلزلے سے ہل گئے تفصیلات کے مطابق جمعرات کوپنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جن کی شدت 4.4 تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی زیر زمین 30 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز سرگودھا سے 30 کلومیٹر جنوب مغرب تھا۔

سانگلہ ہل، چونیاں، پھول نگر، شیخوپورہ، گگومنڈی اور اس کے مضافات میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، چنیوٹ، بھلوال، خوشاب، پنڈ دادن خان اور بھیرہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر کھلے میدان میں آ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں