پولیس لائنز  پرخودکش حملہ  کرنے والے دہشتگرد کا ساتھی گرفتار

پشاور(نیوزٹویو) سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے پولیس لائنز میں خودکش حملہ  کرنے والے دہشتگرد کے ساتھی کو گرفتار کرلیا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس نے کہا کہ پولیس لائنز حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی اور یہ حملہ کالعدم ٹی ٹی پی الاحرار گروپ نے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس لائنز حملے کے ماسٹر مائنڈ اور ہینڈلرکو ٹریس کرلیا ہے جب کہ خودکش حملہ کرنے والے کے ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا ہے، امتیاز خان کو سی ٹی ڈی نے گرفتارکیا ہے، امتیاز خان اور خودکش حملہ آور نے افغانستان کے ایک مرکز میں تربیت لی۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا تھا کہ خودکش حملے کے ماسٹر مائنڈ کا نام غفارعرف سلمان ہے،  ماسٹر مائنڈ غفار واقعے کے دن خودکش حملہ آور سے رابطے میں تھا جب کہ خود کش حملہ آور کا تنظیمی نام قاری ہے، اس کے سہولت کار کانام بھی جانتے ہیں، بتانہی سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں