پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت، عمران خان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے پولیو کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق ورچوئل اجلاس ہوا۔ ورچوئل اجلاس میں انسداد پولیو سے متعلق امور پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں معاونین خصوصی فیصل سلطان، شہباز گل سمیت دیگر شریک تھے۔اجلاس کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ملک بھر میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا اور آئندہ 6 سے 12 ماہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں