پچھلے 7 ماہ سے کاروباری سرگرمیاں بہتر ہونا شروع ہوئی ہیں، عثمان ڈار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ پچھلے 7 ماہ سے کاروباری سرگرمیاں بہتر ہونا شروع ہوئی ہیں۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی عثمان ڈار نے وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام میں ہر ماہ قرض کیلئے 20 سے 25 ہزار درخواستیں ملتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 4 ارب کی لاگت سے 5 منصوبے کامیاب جوان پروگرام کے تحت منظور کیئے گئے، 2020ء میں کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے زیادہ کام نہیں کر سکے۔ عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت جون میں 4 اعشاریہ 8 ارب روپے کے قرضے دیئے۔ 9 اگست کو کامیاب پاکستان پروگرام کا آغاز کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 5 لاکھ سے نیچے بلا سود قرضے دیئے جائیں گے۔ 22 ہزار نواجوں کو قرض فراہم کیا جا چکا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے 100 ارب روپے رکھے گئے تھے، اس پروگرام سے ٹیلنٹ کو تلاش کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں