پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن، راولپنڈی

راولپنڈی ( نیوزٹو یو)سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے اینٹی بیگر سکواڈ کا پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔رواں ماہ  میں اب تک2034پیشہ وربھکاریوں کو گرفتار کیا گیا۔پیشہ ور بھکاریوں میں 307بچے بھی شامل ہیں۔ انچارج اینٹی بیگر سکواڈ  نے تفصیلات سے  اگاہ کیا کہ23 بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے بھی کیا گیا۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ معاشرے سے اس ناسور کے خاتمہ کے لیے سٹی ٹریفک پولیس اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ شہر میں اس وقت 80فیصد سے زائد بھکاری پیشہ ور ہیں جنکے سخت اور بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے  ۔ چوک چوراہوں پر کھڑے یہ پیشہ ور بھکاری ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے کے ساتھ شہرکی خوبصورتی کوخراب کرتے ہیں۔دوران ڈرائیونگ ان پیشہ ور بھکاریوں کی حوصلہ شکنی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں