پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود کرایہ کم نہ کرنےپر62گاڑیاں ضبط

اسلام آباد( نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنراسلام آباد کی ہدایت پرپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کافائدہ کرائے کم کرنے کی صورت میں عوام کو نہ پہنچانےوالے ٹرانسپورٹرزکی 62 گاڑیاں ضبط کر لی گئیں جبکہ دیگر ٹرانسپورٹرزکو کرایوں میں کمی کے لیے وارننگ سے دے دی گئی ہے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بدھ کو سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی اسلام آباد کے ہمراہ مختلف مقامات پر کرایوں میں کمی کے حوالے سے چیکنگ کی واضح رہے کہ گزشتہ روز نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا کہ کرایوں میں دس فیصد کمی کر دی گئی جس کے حوالے سے تمام مجسٹریٹس نے کرایوں میں کمی کو نافذ کرنے کے لیے مختلف ٹرانسپورٹ روٹس اور بس سٹینڈز کا معائنہ کیا،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ اتھارٹی ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف روٹس اور بس اڈوں پر معائنے جاری رکھیں، اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس نے ڈسٹرکٹ ایڈمینسٹریشن کے نوٹیفائڈ ریٹس سے اوور چارجنگ کرنے پر کل سے آج تک (62) گاڑیاں ضبط کر لی گئی اور ان کے خلاف کاروائی کی گئی جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں