پی آئی اے، ٹورنٹو کی براہ راست پرواز میں سوار مسافر کو پڑنے والا دل کا دورہ مشکوک قرار

اسلام آباد(نیوزٹویو)قومی ایئر لائن پی آئی اے نےگزشتہ روز کراچی سے ٹورنٹو کی براہ راست پرواز میں سوار مسافر کو پڑنے والا دل کا دورہ مشکوک قرار دیدیا ہے۔ ایئر لائن نے مسافر کو بلیک لسٹ کرکے اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی پر غور شروع کر دیا ہے۔گزشتہ روز کراچی سے اڑان بھرنے والے قومی ایئر لائن کے طیارے میں سوار 33 سالہ مسافر سید وصی نے دوران پرواز دل کے دورے کی شکایت کی۔طیارے میں موجود ڈاکٹر نے بھی بتایا کہ مسافر کو دل کے دورے کی علامات نہیں تاہم طیارے نے واپس کراچی ایئر پورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں