چینی کمپنی نےبشام حملے کے بعد تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام روک دیا

اسلام آباد(نیوزٹویو) پا کستان میں کام کرنے والی چینی کمپنی نے بشام خودکش حملے کے بعد سیکیورٹی خدشات کے باعث تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر کام معطل کر دیا ہے۔منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی چین پاور کنسٹرکشن کارپوریشن نے آفس آرڈر میں کہا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث سائٹ اور دفاتر میں کام روک دیا گیا ہے۔
آفس آرڈر کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کے باعث منصوبے پر تاحکم ثانی کام بند رہے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے علاقے شانگلہ میں بشام کے مقام پر گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں 5 چینی باشندوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں