ڈرائیونگ ٹیسٹ میں مزید سختی کرنے کے ہدایت، آئی جی اسلام اباد

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئی جی اسلام اباد قاضی جمیل الرحمان نے ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ کا جائزہ لیا۔  شہریوں سے ڈیوٹی پر موجود عملے کے بارے میں دریافت کیا ۔ ڈرائیونگ ٹیسٹ میں مزید سختی کرنے کے ہدایت دی۔ آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ڈرائیور اپنی اور دوسروں کی جانوں کے محافظ ہوتے ہیں۔ کیمروں کی مدد سےڈرائیونگ ٹیسٹ کی نگرانی کی جائے۔ ڈرایئونگ ٹیسٹ کے موقع پر سینئر افسر اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ ڈرایئونگ لائسینس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں۔ ایس ایس پی ٹریفک کو پولیس ملازمین کے مسائل کے حل لیے ہر ہفتے اردل روم کے انعقاد کی ہدایت۔ اچھی کارکردگی پر انعامات بھی دئیے جائیں۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں