ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کااین اے 46کےمخلتف پولنگ اسٹیشنز کادورہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عرفان نواز میمن نے جمعہ کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ریٹرننگ آفیسر عرفان نواز میمن کے ہمراہ ریٹرننگ آفیسر این اے 46 ، اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان و دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی موجود تھے،
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ریٹرننگ آفیسر و دیگر اسٹیک ہولڈرز کو انتظامات کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات جاری کی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں