ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر مجسٹریٹ کاسبزی منڈی کا دورہ

اسلام آباد(نیوزٹویو) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر مجسٹریٹ کا سبزی منڈی کا دورہ کیا۔مجسٹریٹ نے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے ہمراہ سبزی منڈی میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کی تعمیل کے لیے سبزی منڈی میں قیمتوں کی جانچ کی۔

مجسٹریٹ نے پھلوں اور سبزیوں کے معیار کا معائنہ کیا، اور تجاوزات کے خلاف بھی آپریشن کیا گیا۔

مجسٹریٹ نے نوٹیفائیڈ ریٹ کی تعمیل کو یقینی بنایا، اس کے ساتھ ساتھ مین ڈبل روڈ سے تجاوزات بھی ہٹا دی گئی، تین ریڑھیوں کو ضبط کر لیا گیا۔

میجسٹریٹ نے خلاف ورزی کرنے پر دو افراد کو تھانے منتقل کر دیا، جبکہ دیگر کو وارننگ جاری کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں