ڈکیتیوں کی وارداتوں میں آئے دن اضافہ، پولیس تاجروں کو تحفط دینے میں ناکام

راولپنڈی (نیوزٹوہو)راولپنڈی شہر میں ڈکیتیوں کی وارداتوں میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔ راولپنڈی کے علاقے تھانہ وارث خان کے قریب ڈکیتی کی واردات پیش آئی جس کے دوران  پانچ ڈاکوں نے آٹوز کی دوکان میں گھس کر اسلحے کے زور  پر دوکاندار کو اور دوکان میں موجود گاہکوں کو یرغمال بنالیا ۔ واقعے کی فوٹیج نیوزٹویو کو موصول ہوگئی ہے۔  سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کے  ڈاکووں نے دوکاندار سمیت گاہکوں کو کس قدر ہراساں کیا۔اس ڈکیتی میں ڈاکووں نے  کاونٹر سے دو لاکھ سے زائد کی رقم لوٹی اور فرار ہوگئے۔ موجودہ حالات کے پیِش نظر  تاجر آئے روز ڈکیتوں کی وارداتوں سے پریشان ہیں ۔ جبکہ متعلقہ علاقے کی پولیس تاجروں کو تحفط دینے میں ناکام نظر آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں