ڈینگی وائرس کو کنٹرول کرنےکےلیےتمام وسائل استعمال کیے جائینگے،ڈی سی اسلام آباد

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد کے شہری اور دیہاتی علاقوں سمیت تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز ، سرکاری عماراتیں ، پرائیوٹ سیکٹرز میں فوگنگ کا عمل جاری ہے
اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں بہارہ کہو ، پھل گراں ، بری امام سمیت تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز ، سرکاری عماراتیں ، پرائیوٹ سیکٹرز میں فوگنگ مختلف اوقات میں کروائی جارہی ہے، جس میں ڈی ایچ ایس ، ڈی ایچ او آفس ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنرز و میجسٹریٹس ، محکمہ صحت کی ٹیمیں ، ایم سی آئی ، یوسیز کی ٹیمیں و دیگر ادارے شامل ہیں، مزید برآں فوگنگ کروانے کی وجہ سے ڈینگی کے مریضوں میں کافی حد تک کمی دیکھی گئی ہے،
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مہلک وائرس کو کنٹرول کرنے کے لئے ہرممکن وسائل کا استعمال کیا جائے گا، دیہی علاقہ اسلام آباد ہماری ترجیحات میں شامل ہے اور شہریوں کی جان کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام ہماری ترجیح ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں