ڈی جی لینڈ سی ڈی اے افنان عالم ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پرگرفتار

اسلام آباد(نیوزٹویو) ایف آئی اے میں سی ڈی اے افسران کے خلاف پلاٹوں کی غلط الاٹمنٹ پر درج مقدمہ کا معاملہ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
ڈی جی لینڈ سی ڈی اے افنان عالم کو ضمانت قبل از گرفتاری خارج ہونے پرگرفتار کر لیا گیا۔
سپیشل جج سنٹرل شاہ رخ ارجمندنے کیس پرسماعت کی۔ دورانِ سماعت وکیل صفائی نی کہامجھے انکوائری کا کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا، میں نے اخبار میں پڑھا مجھے بلایا ہی نہیں گیا۔
وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے عدالت میں بیان دیا کہ انکوائری مکمل ہو چکی تو انہیں میری گرفتاری کیوں مطلوب ہے۔میں سرکاری ملازم ہوں بغیر اجازت ملک سے باہر بھی نہیں جا سکتا۔
وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ میرے وقت میں صرف پلاٹس کی بیلٹنگ ہوئی میں الاٹمنٹ میں شامل نہیں تھا۔اختیارات کا غلط استعمال کرپشن رولز میں جرم نہیں ہے۔

پراسکیوٹر نے کہا کہ افنان عالم کے خلاف مزید تفتیش کرنی ہے گرفتاری مطلوب ہے۔ ان کے دور میں پلاٹس کی الاٹمنٹ ہوئی انھوں نے کیا فائدہ لیا اور کون کون شامل ہے مزید تفتیش کرنی ہے۔
پراسکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ62 پلاٹس غلط الاٹ کئے گئے ہیں اور 11 پلاٹس کسی اور کو الاٹ کر دئیے۔
دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کردی۔
درخواست ضمانت مسترد ہونے پر ایف آئی اے حکام نے افنان عالم کو اپنی تحویل میں لے لی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں