ڈی سی اسلام آباد ،اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن کے ہمراہ مختلف سکولز کا دورہ، اپگریڈیشن کے عمل کا جائزہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسپیشل سیکرٹری ایجوکیشن کے ہمراہ مختلف سکولز کا دورہ کیا۔

عرفان میمن اور محی الدین وانی نے سکولز میں جاری اپگریڈیشن کے عمل کا جائزہ لیا۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہااپگریڈیشن کا مقصد سرکاری سکولز میں سٹوڈنٹس کو بہترین ماحول فراہم کرنا ہے۔ اسلام آباد کے سرکاری سکولز کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔سرکاری سکولز کی بلڈنگ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
ڈی سی عرفان میمن نی مزید کہا سکولز کی اپگریڈیشن میں وزارت تعلیم کا کردار قابل تعریف ہے۔وزارت تعلیم کے تعاون سے شہر بھر کے تمام سرکاری سکولز کو نئی شکل دی جا رہے ہے،تعلیمی سیکٹر میں محی الدین وانی صاحب کی خصوصی توجہ قابل تحسین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں