ڈی سی اسلام آبا دکا ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈائریکٹر اایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ہدایت کی ہے کہ شہہریوں کو گاڑیوں کے ایکسائز کے حوالے سے معاملات پر زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں انہیں کسی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے جمعرات کو ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ہمراہ ڈائریکٹر ایکسائز و دیگر اسٹیک ہولڈرز موجود تھے،اس کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے وہیکل انسپکشن سائٹ کا بھی دورہ کیا اور گاڑیوں کی انسپکشن کے حوالے سے جائزہ لیا،
ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلال اعظم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ شہریوں کو گاڑیوں کی انسپکشن اور ایکسائز کے دیگر معاملات میں کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں