کاروباری پابندیوں کے لیے ہر سیکٹر کے لیے الگ دن مختص، اسلام آباد انتظامیہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد انتظامیہ کی پابندیوں پر نظر ثانی کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شہر میں لاک ڈاون ڈے ہفتہ وار دو سے کم کرکے ایک کر دیا گیا۔ اسلام آباد انتظامیہ نے کاروباری پابندیوں کے لیے ہر سیکٹر کے لیے الگ دن مختص کر دیا۔ ہفتے میں چار مختلف ایام میں کاروباری مراکز بند رکھنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جی نائن، جی 13، ستارہ مارکیٹ،  آبپارہ مارکیٹ سمیت آئی ٹین اور دیگر سیکٹرز میں کاروباری سرگرمیاں جمعہ کو بند رہیں گی۔ صفا مال، سینٹورس، گیگا سمیت دیگر مالز اور ریسٹورنٹس جمعرات کو بند رہیں گے۔ بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی، ای الیون سمیت دیگر سیکٹرز اتوار کو بند رکھنے کا فیصلہ اور باقی تمام مارکیٹس اور ایریاز کو بروز اتوار بند رکھا جائے گا۔  شہر میں تمام ان ڈور اور آوٹ ڈور اجتماعات پر پابندی برقرار، ان ڈور شادیوں پر پابندی برقرار، آوٹ ڈور کی 150 گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی، ریسٹورنٹس میں ان ڈور پابندی برقرار، آؤٹ ڈور رات 12 بجے تک اجازت ہوگی، تفریحی مقامات اور واٹر پارکس کو ایس او پیز کے تحت کھلنے کی اجازت، شہر میں تمام شہریوں کے لیے ماسک پہننے کی پابندی برقرار اور شہر میں تمام مزار اور سینماز کو بند رکھنے کی پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں