کراچی میں تیز آندھی اور بارش،دیورایں گرنے سے 3بچوں سمیت 4افرادجاں بحق

کراچی(نیوزٹویو) کراچی میں آندھی اور تیز بارش کے دوران دیواریں گرنے کے مختلف حادثات میں تین بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے شہر قائد میں تیز بارش اور آندھی سے مختلف علاقوں کی دیواریں گر گئیں۔ ملیر ملت ٹاؤن میں گھر کی دیوار گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جس میں سے ایک کی عمر 5 اور دوسرے کی 4 سال تھی گلشن اریشہ میں دیوار گرنے سے 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا جب کہ محمود آباد چنیسر گوٹھ میں دیوار گرنے سے 8 سال کا بچہ چل بسا دوسری جانب شہر کے مختلف علاقوں میں آندھی کے بعد تیز بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ اور موسم خوشگوار ہو گیا لیکن کئی علاقوں میں بجلی کی بندش نے شہریوں کو سخت اذیت میں مبتلا کردیا ۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ لائن لاسز والے علاقوں میں احتیاط کے طور پر بجلی بند کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر، سائٹ ایریا، لیاقت آباد، سپرہائی وے، ملیر، شارع فیصل، گلزار ہجری، نارتھ کراچی، بفر زون، شادمان ٹاؤن، گارڈن، بہادر آباد، طارق روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ اور سائٹ ایریا میں بارش ہوئی بعض علاقوں میں تیز ہواؤں کی وجہ سے درخت اکھڑ گئے جب کہ ملیر میمن گوٹھ میں کیٹل فارم کی دیواریں گر گئیں۔ اہم شاہراہوں پر پھسلن کے واقعات پیش آنے سے کئی موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے شمال مغرب میں بادل موجود ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں