کراچی میں خیرات تقسیم کے دوران بھگدڑ،11افرادجاں بحق،گورنر،وزیراعلیٰ سندھ کانوٹس

کراچی(نیوزٹویو) شہرقائد کےعلاقے سائٹ ایریانورس چورنگی میں نجی کمپنی کی جانب سے زکوۃاورراشن کی تقسیم کےدوران بھگدڑمچنےکے افسوسناک واقعہ کے نتیجے میں3بچوں اور8خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعددافراد زخمی ہوگئے۔ جن کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہےگورنرسندھ نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی جبکہ چیف سیکرٹری سندھ نے واقعہ کی تحقیقات کاحکم دے دیا پولیس نے 7ملازمین کوحراست میں لے لیا ہےہسپتال انتظامیہ کے مطابق 8لاشیں عباسی شہیداسپتال،2لاشیں سول اسپتال لائی گئیں، جن میں 6 خواتین اور 2 بچے بچے شامل ہیں جبکہ 6 زخمیوں کو بھی ہسپتال لایا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق کپڑارنگنےوالی فیکٹری میں زکوۃاورراشن کی تقسیم جاری تھی کہ فیکٹری کےباہرنالےکی چھت بیٹھ گئی جس میں گرنےسے اموات ہوئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں جس کی غفلت شامل ہوگی کارروائی کریں گے،راشن کی تقسیم کیلئےنہ نفری مانگی گئی،نہ ہی رضا کار،راشن کی تقسیم کےحوالےسےتھانےکونہیں بتایاگیا تھا۔ریسکیور ٹیم کی جانب سے بھی بھگڈرمچنےسے بچوں سمیت 10 افراد کے جاں بحق اورکئی افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دوسری جانب گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے راشن کی تقسیم میں بھگدڑکےواقعےمیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمشنرکراچی سےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔کامران ٹیسوری نے زخمیوں کوعلاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی ہے۔ ادھرچیف سیکریٹری سندھ نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیکر انکوائری کا حکم دے دیا۔ چیف سیکرٹری سندھ نےکمشنرکراچی اورسیکریٹری انڈسٹریزسے واقعےکی رپورٹ طلب کرتے کہاذمہ داروں کاتعین کرکےایکشن لیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں