کرسچن کالونی فائرنگ کےنتیجے میں ایک شخص جاں بحق، راولپنڈی

راولپنڈی (نیوزٹویو) ضلع راولپنڈی کے علاقے تھانہ نصیر آباد کی حدود کرسچن کالونی گلی نمبر 15  میں فائرنگ کا واقع پیش آیا۔ کرسچن کالونی میں رونما ہونے والےافسوسناک  واقع کے دوران سجاول نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ بدنام زمانہ منیشات فروشوں نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کےنتیجے میں سجاول راہی نامی شخص کو شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ دورانِ سرجری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سجاول دم توڑ گیا ۔تفصیلات کے مطابق علاقے میں عادل قصائی اور فرحان خان،گلزار،ساجد نامی شخص منشیات کا دھندہ کرتے ہیں۔اس واقع سے قبل عادل قصائی اور فرحان خان گروپ علاقے میں آئے روز فائرنگ کر کہ علاقہ مکینوں کو ہراساں کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں