کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ایڈمرل محمد امجد خان نیازی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کہنا ہے کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر یو این قرار دادوں اور کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق حل ہوناچاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔ اُن کا کہنا تھا کہ  پاک بحریہ اپنے جہازوں کے بیرون ملک دوروں اور بین الاقوامی بحری مشقوں کے دوران مسئلہ کشمیر کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کرتی رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں