کورونا سے مزید27 افراد جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کرایک اعشاریہ 69 ہوگئی. 24 گھنٹوں کے دوران 663 نئے کیس رپورٹ،مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 ہو گئی،فعال کیس 33 ہزار 452 ریکارڈ کئے گئے۔ 2 ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 27مریض جاں بحق ہو گئے ۔ ملک میں مزید 663  افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 33 ہزار 452 رہ گئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ 94 ہزار 352 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں ۔ 9 لاکھ 49 ہزار 838مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے تاحال 22 ہزار 34اموات ہو چکی ہیں ۔ 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 39017 ٹیسٹ کئے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں