کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی، اٹھارہ سال سے کم افراد کےلئے ویکسینیشن گائیڈ لائنز جاری

 آسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 18 سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن کیلئے گائیڈ لائنز جاری کر دی ھےاین سی او سی کے مطابق کم قوت مدافعت والے 12 سے 17 سال والوں کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔ 18سال سے کم عمر افراد کی ویکسینیشن کیلئے جاری کردہ گائیڈ لائنز  آج سے نافذ العمل ہوں گی۔ این سی او سی کے مطابق 18 سال سے کم عمر کی رجسٹریشن کیلئے چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ نمبر استعمال کیا جائے گا۔ گائڈ لائنز کے مطابق ویکسین لگوانے والوں کو کم قوت مدافعت کے میڈیکل دستاویزات بطور ثبوت دینا ہوں گے۔ 17 سال سے کم عمر افراد کو فائزر لگائی جائے گی۔ ملک بھر میں قائم مختلف ویکسین سینٹرز میں 18 سال سے زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔  اب 18 برس سے کم عمر افراد کو بھی ویکسین لگائی جائے گی۔ ویکسین لگوانے کے خواہشمند کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کروانے کے لیے تیرہ ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر 1166 پر ایس ایم ایس کریں۔ ویکسین کیلئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کے بارے میں جلد آگاہ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب ملک بھر میں بیرون ممالک جانے والے 12 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج سے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگایا جائے گا۔ بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے بیرون ممالک جانے کا دستاویزی ثبوت جمع کرانا ہوگا، ایک بوسٹر ڈوز کی قیمت 1270 روپے ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں