کورونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم، ایک دن میں 14 لاکھ 5 ہزار352 افراد کو ویکسین لگائی گئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز یومیہ ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز یومیہ انسداد کورونا ویکسین لگانے کا نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے جس میں 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں انسداد کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے اور گزشتہ روز ملک بھر میں لگائی گئی ویکسین کی تعداد اب تک یومیہ لگائی جانے والی تعداد میں سے سب سے زیادہ ہے۔ گزشتہ روز ملک میں 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد کو ویکسین لگائی گئی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ این سی او سی کے مطابق اب تک ملک بھر میں 5 کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 137 ویکسین کی خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔ سربراہ این سی او سی کا مزید کہنا تھا کہ ابھی تک آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو لگوالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں