کورونا کے باوجود ملک کا جی ڈی پی بڑھ گیا ہے، عارف علوی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ عالمی وبا کورونا کے باوجود ملک کا جی ڈی پی بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا قابو میں ہے۔ اگر احتیاط کریں گے تو مزید قابو میں رہےگا۔ ملک میں صحیح فیصلے کیے اس لیے صورتحال بہتر ہے۔ صدر مملکت نے کوئٹہ میں گرین ٹریکٹر اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور سارے صوبے ترقی کے راستے پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ صوبے میں پانی احتیاط سے استعمال کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں