کووڈ ویکسی نیشن کا ریکارڈ اسمارٹ فون پر بھی دستیاب ہوگا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کورونا کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے کے لیے ایک طرف جہاں کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار کردی گئی ہے وہیں اب صارفین کی آسانی کے لیے جلد ہی کووڈ ویکسی نیشن کا ریکارڈ اسمارٹ فون پر بھی دستیاب ہوگا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گوگل کی جانب سے کچھ روز قبل یہ اعلان سامنے آیا جس میں بتایا گیا ہےکہ گوگل نے پاسز اور ویکسی نیشن کوڈ محفوظ کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ فی الحال کوئی بھی صارف اپنا ویکسی نیشن کارڈ گوگل پر اپ لوڈ نہیں کرسکتا لیکن گوگل کی جانب سے اپ ڈیٹ کی گئی اے پی آئی سرکاری ایجنسیز کے ڈویلپرز اور دنیا بھر کے طبی اداروں کو ویکسی نیشن کارڈز کا ڈیجیٹل ورژن اور کووڈ ٹیسٹ رزلٹ تیارکرنے میں مدد فراہم کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق صارف ایک بار جب اپنے کوڈ کا ڈیجیٹل ورژن ڈیوائس میں محفوظ کرلے گا اس کے بعد اپنی ڈیوائس کے ہوم اسکرین پر شارٹ کٹ کے ذریعے اس تک رسائی حاصل کی جاسکے گی۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ صارفین انٹرنیٹ کی سہولت میسر نہ ہونے یا پھر اچھے انٹرنیٹ کی دستیابی نہ ہونے کے باوجود ریکارڈ تک رسائی حاصل کرپائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں