گرمی کی شدت کے باعث ٹرپنگ کی شکایات میں اضافہ، آئیسکو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئیسکو ریجن میں  بجلی کی موجودہ طلب 2100 میگا واٹ ھے۔ طلب کے مطابق بجلی کی فراہمی کے باعث کسی بھی جگہ لوڈ مینجمنٹ نہیں کی جا رہی ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے اور سسٹم پر لوڈ کے بڑھ جانے کے باعث ٹرپنگ کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ صارفین کی انفرادی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے آپریشن سٹاف کوشاں ہے۔ ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ صارفین شکایات کا اندراج ہلپ لائن 118 یا سی سی ایم سی کے نمبرز 9252933 پر کریں۔  

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں