ہائی کورٹ راولپنڈی نے شیخ‌رشیدکا نام ای سی ایل میں شامل کرنےپرسیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا

راولپنڈی(نیوزٹویو) ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان اورجسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل ڈویژن بنچ نے شیخ رشید کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل)میں شامل کرنے کے خلاف پٹیشن پرسیکریٹری داخلہ اور ڈائریکٹر ای سی ایل کو طلب کر لیا ہے اور ہدائیت کی ہے کہ عدالت میں پیش ہو کر اپنی پوزیشن کلیئر کریں اور وضاحت دیں کہ درخواست گزار کا نام کیسے ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے عدالت نے یہ احکامات نیب کی جانب سے معاملے سے لاعلمی اور انکار کے بعد جاری کئے عدالت نے مزید سماعت آج (بروزبدھ) تک ملتوی کر دی گزشتہ روزسماعت کے موقع پرشیخ رشید اپنے وکلا سردارعبدالرازق اور سردار شہباز خان کے ہمراہ عدالت میں موجود تھے اس موقع پر نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرایانیب کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آپریشنز اینڈ کوآرڈی نیشن سید علی عباس کی جانب سے داخل کرائے گئے جواب میں کہا گیا ہے کہ نیب کے تمام ریجنل دفاتر کی جانب سے موصولہ معلومات کے مطابق نہ تو شیخ رشید کسی بھی کیس میں مطلوب ہیں،نہ ان کے خلاف کوئی انکوائری زیر التوا ہے اور نہ ہی نیب کی جانب سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کوئی سفارش کی گئی ہے جس پر عدالت نے سیکریٹری داخلہ اور ڈائریکٹر ای سی ایل کو طلب کرتے ہوئے ہدائیت کی ہے کہ عدالت میں اپنی پوزیشن کلیئر کریں کہ درخواست گزار کا نام کیسے ای سی ایل میں شامل کیا گیاپٹیشن پر مزید سماعت آج (بروز بدھ)ہو گی یا درہے کہ وزارت داخلہ نے موقف اختیار کیا تھا کہ چونکہ شیخ رشیدالقادر ٹرسٹ کے نام 190ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل میں نیب کو مطلوب ہیں اس لئے نیب کی سفارش پر ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں