یوسف رضا گیلانی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا، احتساب عدالت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی وغیرہ کے خلاف اشتہارات کا غیرقانونی ٹھیکوں کےریفرنس میں فردجرم کی کاروائی موخر کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی. عدالت نے ملزمان کی حاضری مکمل نہ ہونے پر ایک بارپھر فردجرم کی کاروائی موخر کردی اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو طلبی کا نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی اورسماعت13 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔یاد رہے کہ نیب نے سابق وزیراعظم کیخلاف اشتہارات کی تقسیم میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کا ریفرنس دائر کر رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں