وفاقی دارالحکومت میں قتل کی لرزہ خیز واردات،سابق سفیر کی بیٹی قتل،ملزم گرفتار

اسلام آباد(نیوزٹویو ) وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد  کے سیکٹرایف سیون فور میں قتل کی ایک لرزہ خیز واردات میں قازقستان میں پا کستان کے سابق سفیر شوکت مقدم کی بیٹی نو ر مقدم کو کراچی کی ایک بڑی کاروباری شخصیت کے بیٹے ظاہر  جعفرنے  تیز دھار آلے سےگلا کاٹ کر مارڈالا تھانہ کوہسار نے ظاہر جعفر کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اورتفتیش شروع کر دی ہے یہ واقعہ چاند رات کو  ساڑھے گیارہ بجے پیش آیا   وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے عید والے دن پولیس نے ملزم کو  ڈیوٹی مجسٹریٹ  کے سامنے پیش کیا  مجسٹریٹ نے ملزم کا 3روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرکے پولیس کے حوالے کر دیا اورلاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے پمز شفٹ کردیا ہے ایف آیی آر کے مطابق مقدمہ قتل کی دفعہ 302کے تحت درج کیا گیا۔ درخواست گزا ر سابق سفیر کا کہنا  ہےکہ  انیس جولائی کو نور مقدم میری اور اہلیہ کی غیر موجودگی میں گھر سے نکلی تھی، رات کے وقت اطلاع ملی کہ نور دوستوں کے ساتھ لاہور جارہی ہے۔ نور نے ایک دو دن میں واپس آنے کا کہا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کل دوپہر کو ظاہر جعفر کا فون آیا کہ نور اس کے ساتھ نہیں ہے۔ رات کو تھانہ کوہسار سے کال آئی کہ نور مقدم کا قتل ہو گیا ہے۔ وہاں جا کر پہنچا تو میری بیٹی کا گلہ کٹا ہوا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا، عدالت نے ملزم کا تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا عید کو آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے سینئر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور اب تک کی جانے والی تحقیقات کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ انھیں بتایا گیا کہ تفتیش کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ اس تفتیشی ٹیم میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی سٹی زون، اے ایس پی کوہسار، ایس ایچ او کوہسار اور انوسٹی گیشن آفیسر کوہسار شامل ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے تفتیشی ٹیم کو حقائق پر مبنی اور قانون کے مطابق  تحقیقات کرنے کی سختی سے  ہدایت کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں