آئی نائن ڈکیتی کی مسلح واردات،ڈاکو نقدی سےبھرا تھیلا چھین کر فرار

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد کے تھانہ نائن کی حدود میں ڈکیتی کی مسلح واردات میں پانچ افراد بینک کی کیش وین سے نقدی کا تھیلا لوٹ کر فرارہو گئےملزمان نے ہاتھوں میں جدید اسلحہ اٹھا رکھا تھا ڈکیتی کے دوران ڈاکو گارڈز پر تشدد بھی کرتے رہے

ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملتے ہی اسلام آباد پولیس کے اعلی افسران موقع پر پہنچ گئےواقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں ایک شہری نے واقعہ کی فوٹیج بھی بنا لی ہے پو لیس اس فوٹیج کی مدد سے بھی ملزموں کو ٹریس کرنے کی کوشش کررہی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں