آر پی اوراولپنڈی کا سپیشل انیشیٹوپولیس سٹیشن کا دورہ،اے ایس آئی اورفرنٹ ڈیسک آپریٹر کو شوکازنوٹسز

 راولپنڈی(نمائندہ نیوزٹویو) آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق آر پی اوراولپنڈی کا سپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشن(SIPS)کے تحت قائم تھانہ کینٹ کااچانک دورہ،دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی پوٹھوہار اورڈی ایس پی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، آر پی اونےایس آئی پی ایس کے متعلقہ ایس او پیز، فرنٹ ڈیسک،ریکارڈاورحوالات تھانہ کا معائنہ کیا،سائلین کو حکم نامی طلبی کے بغیرطلب کرنے پر اے ایس آئی اورفرنٹ ڈیسک آپریٹرکوعدم تکمیل ریکار ڈ پر شوکاز نوٹسز جاری کر دئیےتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمر نے سپیشل انیشیٹوپولیس اسٹیشن (SIPS)کے تحت قائم تھانہ کینٹ کااچانک دورہ کیا،دورے کے دوران ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود،چیف ٹریفک آفیسررائے مظہر اقبال،ایس پی پوٹھوہارسید علی اورڈی ایس پی آر آئی بی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،آر پی اونے (SIPS)کے متعلقہ ایس او پیز، فرنٹ ڈیسک،ریکارڈاورحوالات تھانہ کا معائنہ کیا،آر پی اونے تھانے میں صفائی کے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ اورمحرر تھانہ کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں، دورے کے دوران آر پی او راولپنڈ ی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے تمام سائلین کی دادرسی کوہر صورت دئیے گئے ٹائم فریم کے مطابق یقینی بنایا جائے،سا ئلین کو حکم نامی طلبی کے بغیرطلب کرنے پرتھانہ کینٹ کے اے ایس آئی اسحق جبکہ فرنٹ ڈیسک آپریٹرکو عدم تکمیل ریکار ڈ پر شوکاز نوٹسز جاری کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں