آغا سراج درانی کی اہلیہ کوبیرون ملک سفرکی اجازت دے دی گئی

سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی اہلیہ ناہید درانی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ناہید درانی کی بیرون ملک جانے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔جمعہ ۴جون کو ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے ناہید درانی کو ۱۲ جولائی تک ملک سے باہر جانے کی اجازت دی جبکہ سراج درانی کی اہلیہ کو ۵لاکھ روپے کے زر ضمانت جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔ناہید درانی کے وکیل شہاب سرکی ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ سراج درانی کی اہلیہ بیٹی سے ملنے امریکا جانا چاہتی ہیں۔۔یہ کیس آگے کیا رخ موڑتا ہے یہ تو اب ہمیں وقت کے ساتھ ہی پتہ چلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں