اسلام آباد،کورنگ نالے میں پھنسے 4 بچوں کو بچا لیا گیا

 بنی گالہ (نیوزٹویو) بنی گالہ کے علاقے میں کورنگ نالے میں پھسے بچوں کو نکالنے کے لیے اے سیکرٹریٹ انیل سعید کی زیرِ نگرانی ریسکیو ٹیموں  نےبروقت آپریشن کیا۔ کورنگ نالے میں پھسے چاروں بچوں کو با حفاظت نکال لیا گیا۔ کورنگ نالے سے باحفاظت ریسکیو ہونے والوں میں چودہ سالہ مصطفیٰ ، تیرہ سالہ دلاور، گیارہ سالہ رفیع اللہ  اورآٹھ سالہ نور خاں شامل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق چاروں بچے حقیقی بھائی ہیں اور بنی گالہ کے رہائشی ہیں۔ چاروں بچے بارش کے پانی میں کھیل رہے تھے۔ایکدم سے بارش کے پانی میں بہاؤ زیادہ آہا اور بچے پھسل کر نالے میں جا گرے۔ریسکیو اور پولیس نے بچوں کو باحفاظت نکالنے کے بعد انہیں والدین کے حوالے کر دیا۔ والدین  نے ضلعی انتظامیہ اے سیکرٹریٹ انیل سعید اسلام آباد پولیس ریسکیو ٹیموں کو خراج تحسین پیش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں