اسلام آباد، روٹری انٹرنیشنل کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اسلام آباد(نیوزٹویو)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے روٹری انٹرنیشنل کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد  کیا ہے۔

فری میڈیکل کیمپ اسلام آباد کے علاقے مہرآبادی جی بارہ میں لگایا گیا۔

میڈیکل کیمپ میں جنرل او پی ڈی ، ڈرمیٹالوجی او پی ڈی کے ساتھ ساتھ پیڈز کے ڈاکٹر نے بچوں کا معائنہ کیا۔

 میڈیکل کیمپ میں تقریباً دو سو پچاس سے زائد مریضوں کو چیک کیا گیا،ماہر ڈاکٹرز نے ان کا فری معائنہ کیا۔

میڈیکل کیمپ میں اسلام آباد کے شہریوں کو مفت ادویات کے ساتھ مفت تشخیص کی۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مزید بھی ایسے فری میڈیکل کیمپ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لگائے جائیں گے، جس میں ماہر ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ فری ادوایات اور فری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں