اسلام آباد، ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ ،1اہلکار زخمی،جوابی فائرنگ سےایک ڈاکو ہلاک

اسلام آباد(نیوزٹویو)اسلام آباد کے علاقے جی نائن ون میں مبینہ ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے 3 ڈاکو سیکٹر جی ٹین میں واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس نفری نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔پولیس ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا اور اس کے دو  ساتھی فرار  ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں